تھانہ فیکٹری ایریا پولیس ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی بڑی کاروائی  ڈکیتی کے مقدمہ میں  مطلوب اشتہاری  گرفتار 
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار  کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہاہے  اس سلسلہ میں تھانہ فیکٹری ایریا ایس ایس ایچ او عمارہ اکرم  نے  اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے  ایک سال سے سے مفرور اشتہاری ملزم ندیم  ولد محمد اشرف کو  گرفتار کر لیا ہے  ملزم نے 2019 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور روپوش ہوگیا تھا  جسے پولیس نے  ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, May 22, 2020