تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ سنوکر جواء کھیلتے 14افراد گرفتار، داؤ پرلگی 69340روپے رقم بھی برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عمارہ اکرم نے سب انسپکٹر محمد مصدق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سلیمان پورہ میں واقع کاشی خان سنوکر کلب پر ریڈ کرکے ملزمان کاشی خان ولد عاشق خان، فیصل حمید ولد عبدالحمید، محمد بشارت ولد محمد عارف، محمد وقاص ولد حبیب خان، توقیر خان ولد شمس الرحمان، حسن خان ولد منصب خان، امتیاز خان ولد وارث خان، کفیل خان ولد عبدالرحمان خان، احسان خان ولد فاروق خان، حسن ولد سکندر، گلریز ولد حبیب خان ، ارسلان خان ولد روف خان سکنائے سلیمان پورہ، ذوالفقار حسین ولد محمد منظور سکنہ بابومحلہ اور سیف اللہ ولد محمد اشفاق سکنہ ڈیرہ سائیں جمال کو بذریعہ سنوکر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ69340روپے بھی برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ فیکٹری ایریامیں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 16, 2020