تھانہ عطاء شہید پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ عطاء شہید پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی کے مقدمات میں مطلوب گینگ کے سرغنہ چارساتھیوں سمیت گرفتار، دولاکھ روپے کا چھیناگیامال مسروقہ واسلحہ برآمد 
سرگودھا:تھانہ عطاء شہید کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ عطاء شہید سب انسپکٹر اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عرفان الحق پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر دن رات محنت کرکے راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے سرغنہ محمد افضل عرف فضلا ولد اجمیر سکنہ چک نمبر54جنوبی کو اسکے چارساتھیوں فیصل ولد انور، اعجاز ولد علی محمد، ریاض ولد عبدالغفور اور زاہد ولد محمد اسلم سکنائے ضلع چنیوٹ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے عوام سے چھینا گیا مال مسروقہ موٹرسائیکل، موبائلز فون، لیپ ٹاپ، دولاکھ روپے نقدی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ  وارداتوں میں استعمال ہونے والا مستعملہ اسلحہ رائفل444بور اور پسٹل9ایم ایم بھی برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 29, 2020