تھانہ عطاء شہید، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ عطاء شہید پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید امیر احمد خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ریاض ولد صادق عرف سادا قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر110جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے مئی2008کو عورتوں کی آپس میں تلخ کلامی پر اپنے دیگر چارساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر فلک شیر کو ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس پر ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوادیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 30, 2020