تھانہ صدر پولیس قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹرمحمد عظمت  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران اشتہاری مجرم محمد نوید ولد محمد نصیر سکنہ چک 261رب فیصل آبادکو گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتارملزم نے جون 2019میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسماۃ تسلیم اختر کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہوگیا جسکو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 2, 2020