تھانہ شاہپور صدر پولیس قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی کاروائی ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر انسپکٹر افتخار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈکرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد وارث ولد گل محمد قوم ہرگن سکنہ موضع گوجرنوالہ سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے ۔  گرفتارملزم نے نومبر2019میں سابقہ دشمنی کی بنا پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد نواز کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہوگیا جسکو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 2, 2020