تھانہ شاہ پور کی کارروائی بدنام زمانہ دو منشیات فروش معہ چرس گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، بدنام زمانہ دو منشیات فروشوں سے چرس2520گرام برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور سٹی علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر عمیر حسن اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر وسیم عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اصغر ولد محمد ظفر سکنہ محلہ قلعے والا شاہ پورسٹی سے چرس1300گرام اور ملزم آفتاب احمد عرف تابو ولد عطاء محمد سکنہ محلہ سیدانوالہ سے چرس1220گرام برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Thursday, January 9, 2020