تھانہ شاہ پورصدر راہزنی اغواء کے مقدمہ میں اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی، راہزنی اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد  
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر انسپکٹر افتخاراحمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ راہزنی اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہین شاہ ولد غلام رضا سکنہ حسین شاہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے جنوری2020میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر مدعی مشتاق احمد کواسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اس کی گاڑی لینڈ کروزنمبریMHB/5500چھین لی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا قبل ازیں گرفتارملزم کے ساتھیوں کو گرفتارکرکے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دوران چیکنگ ملزمان محمد اظہر ولد محمد نذر سکنہ چک71شمالی سے رائفل444بور اور محمد وقار ولد محمد شہباز سکنہ مٹھہ لک سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 5, 2020