تھانہ شاہ پورصدر پولیس ، خاوند کو قتل کرنے والی بیوی اور اسکے دوساتھی گرفتار

سرگودھا: تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی، رشتہ کے تنازعہ پرخاوند کو قتل کرنے والی بیوی اور اسکے دوساتھی گرفتار 
سرگودھا:مورخہ28.05.20کو تھانہ شاہ پورصدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ شاہ پورصدر کے علاقہ شہزاد پور میں نامعلوم ملزمان نے محمد اعجاز کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر سب انسپکٹر علی نواز شاہ کو فوری مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر نے سب انسپکٹر عابد حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے جدید اور وائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے مقتول کی بیوی مسماۃ بلقیس فاطمہ کوشک کی بنا پر حراست میں لیکر انٹروگیشن کی جس نے انکشاف کیا کہ میں اپنی بیٹی کا رشتہ مسمی محمد رمضان کے ساتھ کرنا چاہتی تھی مگر میرا خاوند مقتول محمد اعجاز رضا مند نہ تھاجس کی وجہ سے ہمارا آپس میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا میں نے ملزمان اختر عباس اور محمد رمضان پسران محمد یوسف کے ساتھ ملکر گلہ دبا کر قتل کردیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر اورانکی ٹیم نے24گھنٹوں کے اندر حسب ضابطہ کاروائی کرتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 2, 2020