تھانہ شاہ پورسٹی، منشیات فروش شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی محمد افضال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے کوٹلہ سیداں کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد حسین ولد علی حسین کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 300لیٹر شراب برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 21, 2020