تھانہ شاہ پور صدر، راہزنی اور مویشی چوری میں ملوث 9ملزمان گرفتار

سرگودھا: تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی بڑی کاروائی، راہزنی اور مویشی چوری میں ملوث 9ملزمان گرفتار، 10لاکھ 50ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد 
سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل شاہپور غلام جعفر کی زیر نگرانی ایس ایچ او شاہپور صدر سید علی نواز شاہ نے اپنی ٹیم سب انسپکٹرز اجمل فاروق، زوہیب حسن گوندل وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان وسیم اختر، امیر نواز، عمران عرف مانو چدھڑ، غلام شبیر اور شاہزیب کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ مویشی چوری کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان ناصر اقبال، محمد زاہد، جمعہ ماچھی اور اعجاز بلوچ کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان راہزنی اور مویشی چوری کے دس مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے عوام الناس کا چھینا گیا مال مسروقہ موٹرسائیکل،مال  مویشی اور نقدی کل مالیت10لاکھ 50ہزار روپے بھی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 23, 2020