تھانہ شاہ نکڈر، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش انیس خان رنگے ہاتھوں گرفتار، دو کلو گرام سے زائد چرس اور50ہزار روپے وٹک برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر ارشد محمود نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر165شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش انیس خان ولد محمد ریاض سکنہ چک 165شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2.100کلو گرام اور وٹک رقم مبلغ50ہزار روپے برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 8, 2020