تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی بڑی کاروائی، چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد

 سرگودھا: تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی بڑی کاروائی، چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد 

منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر ارشد محمود نے اپنی ٹیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز ذوالفقار علی، لیاقت علی، ہیڈ کنسٹیبل فضل عباس کنسٹیبلان ذیشان الہی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اکرام اللہ کو دوران چیکنگ چار کلو ایک سو گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Wednesday, August 26, 2020