تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارملزم سے 275لیٹر شراب برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤ ن طارق عرفان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر41شمالی ریڈ کرکے ملزم غلام محمد ولد فضل کریم قوم خواجہ سکنہ محلہ حکیمانوالہ ضلع خوشاب کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ملزم کے قبضہ سے 275لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ گرفتارملزم غلام محمد کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 31, 2020