تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن ، رکشہ ڈرائیور کے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، رکشہ ڈرائیور کے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر نلکا سٹاپ دوران چیکنگ رکشہ نمبریSGU-4388پر سوار ملزم محمد وقاص ولد محمد انور سکنہ چک نمبر49شمالی کوروک کر چیک کیا تو رکشہ پر 5کینوں میں شراب150لیٹر برآمد ہوئی۔گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والارکشہ متذکرہ بالا علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 3, 2020