تھانہ سٹی پولیس، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زبیر طارق ولد محمد ظہور سکنہ مدینہ کالونی سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے اکتوبر2019کو مدعی مقدمہ قاسم محمود سے کاروبار کیلئے رقم ادھارلی جسکی بابت مدعی فریق کو چیک دیا جو کہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنرہوگیا۔ اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا ایس ایچ او تھانہ سٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 25, 2020