تھانہ سٹی بھلوال، گرفتارپانچ ملزمان سے اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ سٹی بھلوال پولیس کی کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے اسلحہ برآمد، مقدمات درج 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھلوال فاروق حسنات نے سب انسپکٹر احمد یار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز غلام نقی، ارشد حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ سٹی بھلوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان روشن ولد صدیق سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بور،علی حیدر ولد بشیر احمد سکنہ7شمالی سے پسٹل30بور، سرفراز ولد ریاض سکنہ منظور حیات کالونی سے پسٹل30بور، طلحہ ولد اشرف سکنہ الفضل ٹاؤن سے پسٹل30بوراور احسن ساجد ولد ساجد محمود سکنہ سلیمان پورہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 20, 2020