تھانہ سلانوالی، گرفتارپانچ ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نوید اکرم نے سب انسپکٹر زمختار حسین،شیر محمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فاروق، حسنین شاہ وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان محمد اقبال ولد مقبول سکنہ چک127شمالی سے شراب10لیٹر، نعیم ولد یامین سکنہ چک127شمالی سے شراب10لیٹر، محمد افضل ولد ماہلہ سکنہ چک134شمالی سے شراب8لیٹر، محمد عامر ولد محمد اقبال سکنہ چک127شمالی سے بندوق12بوراور وقاراقبال ولد محمداقبال سکنہ سلانوالی سے پسٹل9ایم ایم برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 3, 2020