تھانہ سلانوالی، گرفتارملزم سے 1.500کلو گرام چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، گرفتارملزم سے 1.500کلو گرام چرس برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹر توقیر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم شاہد عمران ولد رحمان سکنہ چک نمبر63جنوبی کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چرس1.500کلو گرام برآمد کرلی ہے۔گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 26, 2020