تھانہ سلانوالی کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی

سرگودہا:تھانہ سلانوالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس2100گرام برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹرزافضال احمد، مختار احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر الطاف حسین پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ سلانوالی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان غلام عباس ولد عبدالمجید سکنہ118جنوبی سے چرس1300گرام، ناظم ولد ناظر علی سکنہ118جنوبی سے چرس500گرام اور شیراز ولد محمد نواز سکنہ سلانوالی سے چرس300گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

 

Tuesday, February 25, 2020