تھانہ سلانوالی پولیس کی کارروائی

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1600گرام اور پسٹل 30بور برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سب انسپکٹر نوید اکرم ٹیم کے ہمراہ چک نمبر117شمالی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات عمر حیات ولد امیر سکنہ117شمالی کو چرس1600گرام فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم سے پسٹل30بور بھی برآمدہوا ۔ ملزم عمرحیات کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, March 3, 2020