تھانہ سلانوالی ، 09جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم 3لاکھ روپے برآمد

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی،کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے 09جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم 3لاکھ روپے برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سب انسپکٹر نوید اکرم نے سب انسپکٹر توقیر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر128شمالی ریڈ کرکے کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے ملزمان محمد عارف ولد محمد اقبال سکنہ چک388ج ب ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، حبیب اللہ ولد عبدالشکور سکنہ ساہیوال، محمد عمران ولد محمد حنیف سکنہ ضلع جھنگ، وقار ولد یونس سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد انتظار ولد عبدالغنی سکنہ128شمالی،مالک ولد آصف سکنہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، سہیل حسنین ولد غلام محمد سکنہ59جنوبی، محمد طاہر ولد صابر سکنہ شورکوٹ اور خان محمد ولد حاجی جان سکنہ وریام والا شورکوٹ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 3لاکھ روپے، کاریں اور موٹرسائیکل برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, July 17, 2020