تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتار تین ملزمان سے چرس اور شراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال شاہد اقبال نے سب انسپکٹر محمد اسلم، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز غلام شبیر اور ربنواز خان پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد یعقوب ولد صالح محمد سکنہ قصبہ ساہیوال سے چرس2000گرام، مشتاق حسین ولد غلام حسین سکنہ وجھ سے چرس1100گرام اور ظہیر عباس ولد غلام حسین سکنہ ساہیوال سے شراب30بوتل برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ ساہیوال میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 20, 2020