تھانہ ساہیوال، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب دواشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے سب انسپکٹرآصف سلطان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد حبیب ولد طاہر سکنہ چاہ ملک والا اور محمد زبیر ولد نوازسکنہ ساہیوال کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارمجرمان نے ستمبر2019کو سکندرپورعلاقہ تھانہ ساہیوال میں اسلحہ کے زور پر محمد رمضان ولد محمد ریاض سے نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے تھے چونکہ مقدمہ میں ملوث ملزمان نامعلوم تھے جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا ہے بلکہ ان کے قبضہ سے چھینا گیامال مسروقہ بھی برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 20, 2020