تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی، دس ہزار لیٹر سے زائد شراب برامد

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی،منشیات فروشی میں ملوث دوحقیقی بھائی گرفتار، دس ہزار سے زائد لیٹر شراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال عارف حسین نے سب انسپکٹر آصف سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رب نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث دو حقیقی بھائیوں ملزمان دانی ایل مسیح اور عمانوائیل مسیح پسران صدیق مسیح سکنائے رانا ٹاؤن ساہیوال کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10ہزار500 لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر شاباش دی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, September 16, 2020