تھانہ ساجد شہید کی بروقت کاروائی گمشدہ کمسن بچی والدین کے حوالے

سرگودھا:تھانہ ساجد شہید کی بروقت کاروائی، کمسن بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس کو اطلاع ملی کہ فیصل آباد کی رہائشی کمسن بچی اقرار بعمر12سال جو کہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میاں شہریار کے گھر ملازمہ  تھی اور گھر سے سبزی لینے بازار گئی اور واپس نہ آئی۔ وقوعہ کی اس اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزارنے نوٹس لیا اور ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید کو فوری مقدمہ درج کرکے کمسن بچی کو تلاش کرنے کا حکم دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر شبیر حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کمسن بچی کی تلاش شروع کر دی ، گمشدگی کے بارہ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات شائع کروائے گئے۔اسی دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ بچی نیشنل ٹاؤن میں موجود ہے جس پر فوری موقع پر پہنچ کر حفاظتی تحویل میں لیا گیا کمسن اقرا بچوں کے ساتھ کھیلتے کھیلتے گھر سے دور چلی گئی اور راستہ بھول بیٹھی۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید سب انسپکٹر اسد اویس اور انکی ٹیم نے بعدازقانونی کاروائی اسکے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گھر سے بلا ضرورت باہر نہ  نکلنے دیں ۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, May 29, 2020