تھانہ جھاوریاں، منشیات فروش گرفتار،دوکلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،دوکلو گرام سے زائد چرس  برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں ظفر عباس نے سب انسپکٹر بلال احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز نقیب ارشد اور محمد اکرم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کہوٹ ڈھکواں اڈا پر ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عرفان ولد منظورالہی قوم لوہار سکنہ چک مبارک تحصیل بھیرہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2.250کلو گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 5, 2020