تھانہ جھاوریاں کے علاقہ میں قتل پر ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

سرگودھا تھانہ جھاوریاں کے علاقہ خان پور واڈھرا میں رشتہ کے تنازعہ پر قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او فیصل گلزار نے ڈی ایس پی شاہ پور غلام جعفر چھینہ کو ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان محمد امتیاز وغیرہ نے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی آصف کو قتل جبکہ گھر کے  دیگر چار افراد کو زخمی کردیا ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, August 18, 2020