تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے2800گرام چرس برآمد
سرگودھا:منشیات فروشی ایک لعنت ہے جس سے نوجوان نسل برُ ی طرح متاثر ہورہی ہے سرگودھا پولیس اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بھرپورکاروائیاں عمل میں لارہی ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر ذیشان ظفر پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر60شمالی میں ریڈ کرکے ملزم محمد اکبر ولد محمد اسلم سکنہ چک نمبر62شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2800گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 18, 2020