تھانہ جھال چکیاں ریٹائرڈ کنسٹیبل کے قتل میں مطلوب ملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی،ریٹائرڈ کنسٹیبل کے قتل میں مطلوب ملزمان گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے سب انسپکٹر محمد اقبال کے ساتھ ملکر قتل کے مقدمہ میں مطلوب دوملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومبر2019کو تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ موضع لک میں دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے نصیر احمد کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا اور فرار ہوگئے جس پر تھانہ جھال چکیاں میں نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ریٹائرڈ پولیس کنسٹیبل ایک شریف النفس انسان تھا جسکی علاقہ میں کسی کے ساتھ بظاہر کوئی رنجش نہ تھی جبکہ ملزمان بھی نامعلوم تھے اس مقدمہ کے ملزمان کو ٹریس کرنا پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا۔ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے دن رات محنت، روائتی طریقہ تفتیش اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان شاہ نواز ولد فدا قوم کھلان سکنہ حیات پور اور محمد جاوید اسلم ولد محمد اسلم قوم بھلوانہ سکنہ رکھ ساہنو کو گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 25, 2020