تھانہ جھال چکیاں، منشیات فروش گرفتار، دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز طاہر محمود اور شاہد اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید اقبال ولد حاجی صدیق سکنہ چک نمبر167شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2کلو160گرام جبکہ ملزم محمد عمران ولد محمداسلم سکنہ حیدر آباد ٹاؤن سے شراب30لیٹر برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 24, 2020