تھانہ جھال چکیاں پولیس جوا کھیلتے ہوئے جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا  تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کاروائی جوا کھیلتے ہوئے جواری رنگے ہاتھوں گرفتار  موبائل فونز ایک موٹرسائیکل اور داؤ پر لگی پندرہ ہزار سے زائد رقم  برآمد 
چالاک اور ہوشیار لوگ سادہ لوگوں کو  راتوں رات امیر بننے کے سپنے دکھا کر اپنے جال میں پھنساتے ہیں اور  جوئے جیسی لعنت کی طرف آمادہ کرتے ہیں  اور نتیجتا اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں
سرگودھا ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر  ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اے ایس آئی طاہر عباس وغیرہ پر مشتمل  ٹیم کے ہمراہ ملکر کاروائی کرتے ہوئے  جوا کھیلتے ہوئے  نو افراد  کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا  جب کہ داؤ پر لگی رقم 15000 روپے 9 عدد موبائل فونز  اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
( ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 27, 2020