تھانہ بھیرہ، دو پتنگ فروش گرفتار، کیمیکل ڈوریں اور سینکڑوں پتنگیں برآمد

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی،دوپتنگ فروش گرفتار، کیمیکل ڈوریں اور سینکڑوں پتنگیں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز منور اقبال اور مظفر علی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان محمدارشد ولد قمر الدین سکنہ محلہ امبراں والا بھیرہ سے 10کیمیکل ڈوریں اور950سینکڑوں پتنگیں اور احتشام حسن ولد امیر حسن سکنہ شیش محل بھیرہ سے 2کیمیکل ڈوریں اور25پتنگیں برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 16, 2020