تھانہ بھیرہ ، کمسن بچی تلاش کے بعد والدین کے حوالے

سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، کمسن بچی تلاش کے بعدوالدین کے حوالے 
سرگودھا:تھانہ بھیرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کمسن بچی بھیرہ چوک کے قریب اکیلی کھڑی رو رہی ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ شاہد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحویل میں لے کر والدین کی تلاش شروع کی اور کمسن بچی کے والدین کو تلاش کرکے بعدازقانونی کاروائی کمسن بچی کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا۔کمسن بچی کے والدین ضلع چنیوٹ سے سرگودھاکے نواحی گاؤں بھیرہ رشتہ داروں سے ملنے آئے ہوئے تھے ان کی بچی کھیلتے کھیلتے گھر سے باہر نکل آئی اور راستہ بھول گئی تھی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 12, 2020