تھانہ بھیرہ پولیس گرفتارتین ملزمان سے چرس3.425کلو گرام برآمد

سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس3.425کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ سب انسپکٹر شاہد اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز خدامحمد، منور اقبال اور حق نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے مختلف علاقوں میں ریڈکرکے ملزمان رضوان ولد شیر احمد سکنہ فتح گڑھ سے چرس1.400کلو گرام، توقیر احمد ولد سلطان احمد سکنہ کلس شریف سے چرس1.375کلو گرام اور عاقب ولد مبشر سکنہ بھیرہ سے چرس650گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, May 28, 2020