تھانہ بھلوال صدر کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ بھلوال صدر  پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،گرفتار دوملزمان سے چرس 2170گرام برآمد 
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر محمد طفیل نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان احمد رضا ولد مظہر اقبال سکنہ 10شمالی سے چرس1110گرام، رجب علی ولد رحیم بخش سکنہ مظفر گڑھ سے چرس1060گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 29, 2020