تھانہ بھلوال سٹی، گیارہ جواری گرفتار، 3لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے گیارہ جواری گرفتار، داؤ پر لگی3لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے سب انسپکٹر احمد یار وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ نورحیات کالونی بھلوال ریڈ کرکے ملزمان محمد آصف ولد غلام رضا، ساجد محمود ولد حق نواز سکنائے رتوکالا، شہباز ولد بشیر سکنہ پھلروان، محمد یعقوب ولد سردار علی سکنہ الوقار ٹاؤن، علی نعیم ولد نعیم اللہ، عثمان ولد محمد شیر سکنائے چک10شمالی، مرزا امجد ولد عارض بیگ سکنہ سلیمان پورہ، عبدالنوید ولد محمد رمضان سکنہ نورحیات کالونی، نوید ولد عبدالغفور سکنہ نورحیات کالونی، اللہ دتہ ولد عنایت سکنہ مختار کالونی اور عابد علی ولد رحمت علی سکنہ منظور حیات کالونی کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤپر لگی رقم مبلغ3لاکھ23ہزار300روپے اورموبائل فون برآمدکرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف اچھی کاروائی پر شاباش دی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 14, 2020