تھانہ بھلوال سٹی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب تین اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے سب انسپکٹر محمد اشرف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمبود وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ بھلوال سٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان غلام شبیر ولد محمد شیر سکنہ چک نمبر7شمالی، باقر ولدصابر سکنہ چک نمبر9شمالی اور مظہر فاروق ولد سلطان احمد سکنہ پرانا بھلوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرمان نے ستمبر2019کو مختارکالونی بھلوال کے رہائشی محمد احسن علی کی کریانہ دوکان سے اسلحہ کے زورپر نقدی، موبائل فونز زبردستی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ جن کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے ملزمان کو نہ صرف گرفتارکرلیا ہے بلکہ ان کے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, September 1, 2020