تھانہ بھلوال سٹی ،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت دوملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت دوملزمان گرفتار،  چرس1.500کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اور سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی سب انسپکٹر فاروق حسنات نے سب انسپکٹر محمداشرف وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شہزاد ولد عبدالغفار سکنہ الوقار ٹاؤن بھلوال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.500کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسی طرح راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد شفیق ولد محمد یعقوب سکنہ 49ٹیل سرگودھا کو بھی گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم نے دسمبر2019کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر چک نمبر18شمالی کے رہائشی محمد ارشد کی دوکان پر اسلحہ کے زورپر واردات کی تھی اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوادیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 9, 2020