تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارملزم سے 2000پتنگیں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے سب انسپکٹر فخر عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھلوال سٹی کے علاقہ میں ریڈ کرکے ملزم محمد عارف ولد الطاف احمد سکنہ اشرف کالونی بھلوال کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے 2000پتنگیں برآمد کرکے کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ بھلوال سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 20, 2020