تھانہ بھلوال سٹی کی بڑی کارروائی

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بڑی کاروائی،اسلحہ سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار بھاری تعداد میں اسلحہ وگولیاں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی انسپکٹر خطیب الرحمن نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مندر روڈ بھلوال ریڈ کرکے ملزم اسماعیل خان ولد نواز خان قوم پٹھان سکنہ درہ آدم خیل FRکوہاٹ، پشاور کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے رائفل12بور رپیٹرترکش سٹائل، رائفل12بور رپیٹر444بور شیپ، رائفل8ایم ایم 444بور شیپ، رائفل8ایم ایم آٹو میٹک، رائفل303بور،رائفل12بور ڈبل بیرل اوردوپسٹل30بورمعہ4000گولیاں /کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں  ایس ڈی پی او بھلوال سرکل شکیل احمد کھوکھر نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتارملزم نے یہ اسلحہ مختلف علاقوں میں سمگل کرنا تھا جسکو ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف اسلحہ سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 2, 2020