تھانہ بھلوال سٹی پولیس، سالم چوک سے ملنے والی بچی کو والدین کے حوالے

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی بروقت کاروائی، سالم چوک سے ملنے والی بچی کو والدین کے حوالے کر دیا 
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق تھانہ بھلوال سٹی پولیس کواطلاع ملی کہ ایک بچی سالم چوک میں کھڑی ہے اور گھبراہٹ کی وجہ سے اپنا ایڈریس بھول گئی ہے ۔اطلاع وقوعہ ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ فاروق حسنات نے فوری موقع پر پہنچے اور بچی کو اپنی حفاظت تحویل میں لیکر اسکے وارثان کی تلاش شروع کر دی اور بچی کے ملنے کی بابت وٹس ایپ اور فیس بک اشتہار شائع کیے گئے تھوڑی دیر میں بچی کے لواحقین سے رابطہ کرکے بچی کو ان کے حوالے کر دیا گیا ۔ بچی کے لواحقین نے بتایا کہ مسماۃ(الف) اپنی پھوپھی سے ملنے گئی تھی جو واپسی پر بھلوال اترنے کی بجائے سالم اتر گئی تھی ۔ موجودہ حالات میں اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ان کو اکیلا نہ چھوڑیں۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, September 13, 2020