تھانہ بھلوال سٹی پولیس ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالمبعود وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ تھانہ کوٹ مومن پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ناصر ولد محمد شہباز قوم گوندل سکنہ مٹیلہ کوٹ مومن کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے جون2017میں رشتہ کے تنازعہ پر اپنے دیگر چھ ساتھیوں کے ساتھ ملکر پرویز حسین کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں اظہر اقبال، سلیمان، خالد، اعجاز،اظہر عباس کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 17, 2020