تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی فوری کاروائی

سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی فوری کاروائی، تین ڈکیت اسلحہ سمیت گرفتار، چھینا گیاموٹرسائیکل بھی برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ انسپکٹر محمد الیاس نے مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر زمحمد اکرم اور محمد جنید وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مانگنی پل پر چیکنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان سمران اسلم عرف چھماں ولد محمد اسلم قوم لشاری بلوچ سکنہ اوکاڑہ سے رائفل222بور، ذیشان حیدر عرف شانی ولد عبدالستار سکنہ ضلع گوجرنوالہ سے ریوالور32بور اور محمد اشرف عرف اچھو ولد محمد اسلم سکنہ اوکاڑہ سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے۔ گرفتارملزمان نے دوران انٹروگیشن انکشاف کیا کہ ان کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبریLEM-8882جو کہ انہوں نے مورخہ01.06.20کو تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ سے اسلحہ کے زور پر چھینا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدرشیخوپورہ میں درج ہے اور اب واردات کرنے کی نیت سے سرگودھا جارہے تھے۔ گرفتارملزمان کے خلاف واردات کرنے کی نیت اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, June 13, 2020