تھانہ بھاگٹانوالہ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ  بھاگٹانوالہ انسپکٹر محمد الیاس نے سب انسپکٹر مبشرامتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش باطی ولد مولا بخش سکنہ لعلووالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.178 کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 29, 2020