تھانہ اربن ایریا کی پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی

سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتاردوملزمان سے کیمیکل ڈوریں اورسینکڑوں پتنگیں برآمد

سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ناصر علی اور ریحان حفیظ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ اربن ایریا کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ابوبکر ولد انور علی قوم مغل سکنہ بلاک16سرگودھا سے کیمیکل ڈوریں 5بنڈل اور 500پتنگیں جبکہ منظور ٹاؤن کے رہائشی ملزم امیر حیدر ولد فیاض احمد سکنہ منظور ٹاؤن کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے5بنڈل کیمیکل ڈوریں 200عدد پتنگیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, February 24, 2020