تھانہ اربن ایریا پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ اربن ایریا پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، پرچی جواء کھیلتے سات ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم 8650روپے بھی برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا فاروق حسنات نے سب انسپکٹر منظو راحمد قمر پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کوٹ فرید روڈ ریڈ کرکے ملزمان محمد افضل ولد محمد اختر، ابراہیم ولد اشرف سکنائے کوٹ فرید، محمد اکرم ولد محمد خلیل، محمد خان ولد نذرمحمد، محمد جاوید ولد اسماعیل سکنائے رحمان پورہ، شاہد محمود ولد مشتاق سکنہ صدیق آباد اور عادل ظہیر ولد ظہیر الدین سکنہ شیرازی ٹاؤن کو بذریعہ پرچی جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے ٹی وی، فیکس مشین، کیلکولیٹر، پرنٹ شدہ پیڈ اور داؤ پرلگی رقم 8650روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں گرفتارملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 11, 2020