تھانہ اربن ایریا پولیس کی فوری کاروائی، گمشدہ کمسن بچہ والد کے حوالے

سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی فوری کاروائی، گمشدہ کمسن بچہ والد کے حوالے
سرگودھا:تھانہ اربن ایریا پولیس کوبلاک نمبر29سرگودھا کے رہائشی وسیم ولد محمد حسین نے اطلاع دی کہ اسکا 3سال کا بیٹا جو گھر سے باہر کھیل رہا تھا گم ہوگیا ہے۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے خصوصی ہدایت جاری کی جس  پرایس ایچ او تھانہ اربن ایریا انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ھمراہ  علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تھوڑی دیر کے بعد  واٹرسپلائی روڈسے اطلاع ملی کہ ایک کمسن بچہ رورہا ہے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے بچے کو پولیس تحویل میں لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا اور انکی ٹیم نے بعدازقانونی کاروائی کمسن بچے کو اسکے والد کے حوالے کردیا ہے۔ کمسن بچہ دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوا گھر سے دورنکل آیا تھا اورراستہ بھول گیا تھا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 20, 2020