تھانوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک عملہ اور محرران کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

سرگودہا:تھانوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک عملہ اور محرران کیلئے ورکشاپ کا انعقاد
سرگودہا:ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے تھانوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک سٹاف اور محرران کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقادذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھافیصل گلزارنے کہا کہ محرر کے پاس براہ راست آنے والے سائلین کی درست راہنمائی کیلئے کرتے ہوئے اس کی درخواست فرنٹ ڈیسک پر بھجوائی جائیگی، محرر تھانہ تفتیشی افسران سے درخواست کا بروقت جواب لیکر واپسی فرنٹ ڈیسک پر جمع کروائیگا۔ آن لائن ریکارڈ میں تبدیلی یا ٹمپرنگ نہیں کی جاسکتی لہذا کوئی بھی ریکارڈ آن لائن کرنے سے قبل مکمل تسلی کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے محرران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک عملہ آن لائن ورکنگ کا ذمہ دارہے ان پر آف لائن ورکنگ کے حوالے سے دباؤ نہ ڈالا جائے ریکارڈ کی آن لائن تکمیل کے حوالے سے محرران آپس میں ذمہ داریوں کا تعین کریں۔  ایس ایس پی رینج کرائم نجیب الرحمن بگوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک سٹاف پولیس کے پیشہ وارانہ کام میں مہارت نہ رکھتے ہیں اس حوالے سے یہ محرر اور ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے کہ ان کو فراہم کیے جانے والا ڈیٹا 100فیصد درست ہواور مکمل جانچ پڑتال کے بعد ان کے حوالے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد آپ کوافسران بالا سے موصول ہونے والی ایس او پیز سے روشناس کروانا ہے آئندہ ہونے والی ٹریننگ ورکشاپ میں آپ سے فیڈبیک بھی لیا جائیگا۔اس موقع پر ڈی ایس پی اظہر یعقوب بھی موجود تھے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 13, 2020