بہترین حسن سلوک سے پولیس کا امیج بہتر ہوسکتا ہے۔ ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا:بہترین حسن سلوک سے پولیس کا امیج بہتر ہوسکتا ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:عوامی خدمت ہمارا شعار ہونا چاہیے دوران ڈیوٹی لوگوں سے حسن سلوک سے پیش آنا ہماری ذمہ داری ہے ایسے کاموں سے پولیس کا ایک مثبت پہلو سامنے آتا ہے اس لئے ایسے تمام کاموں کی ستائش بھی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے دوران ڈیوٹی لاوارث یتیم بچے کونئے جوتے، کپڑے اورساتھ ملکر کھانا کھلانے پر محافظ اسکواڈ تھانہ کینٹ کے جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام سے نوازاہوئے کیا۔ نقدانعام وتعریفی اسناد پانے والوں میں انچارج محافظ اسکواڈ اسسٹنٹ سب انسپکٹر حافظ محمد طاہر اور کنسٹیبلان سہیل خان، لیاقت علی اور محمد امجد شامل ہیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 18, 2020